: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
امریکہ،14مارچ(ایجنسی) امریکی صدارتی دوڑ میں شامل ریپبلکن رہنما ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چند روز قبل ایک انتخابی جلسے کے موقع پر ان کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان جھڑپوں کی ذمہ داری ان پر عائد نہیں ہوتی۔ اتوار کے روز انہوں نے اپنی ایک تقریر میں اپنے مخالفین کے بارے
میں کہا کہ ان کی آواز ان کے کانوں میں نہیں پہنچ رہی۔ خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے شکاگو میں ٹرمپ کو اپنا ایک انتخابی جلسہ اس وقت منسوخ کرنا پڑا تھا، جب وہاں ان کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئی تھیں۔ ٹرمپ ریپبلکن جماعت کی جانب سے نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے امیدواری حاصل کرنے کی دوڑ میں مصروف ہیں۔